مقبوضہ کشمیرمیں 61 ویں روزبھی کرفیو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 61 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشیدگی بدستور برقرار ہے جب کہ بھارت نے حریت رہنماؤں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 61 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے، ریاست میں کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اور اشیائے خردونوش کی شدید قلت ہو گئی ہے، تمام کاروباری مراکز اور میڈیکل اسٹورز بند بند ہونے کے باعث اسپتالوں میں بھی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے جاری بھارتی بربریت میں اب تک 91 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔