وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے سربراہان کی فوری تقرری کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاق کے زیر اتنظام اسپتالوں میں تقرریوں کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے اور ان کے تحت سربراہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پولی کلینک، پمز اسپتال، نیشنل انسٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیٹو میڈیسن(این آئی آر ایم) اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسپتال میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کسی بھی وفاقی اسپتال کا مستقل سربراہ مقرر نہیں، اسپتالوں میں موجود لیبارٹریز کی مشینری عوام کے لئے 24 گھنٹے استعمال نہیں ہوتی۔ جس پر پمز اسپتال کے منتظم نے مؤقف پیش کیا کہ عملے کی کمی کے باعث لیبارٹری مشینیں 24 گھنٹے استعمال نہیں ہوسکتیں۔