بینرز لگانے والوں سے کوئی تعلق نہیں، مصطفیٰ عزیز آبادی

لندن: ایم کیو ایم لندن نے بدلہ گروپ اور جانشین گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ بدلہ گروپ کی چاکنگ، جانشین گروپ کے بینرز سے کوئی ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ ریڈ زون میں کوئی ایسے بینرز کیسے لگاسکتا ہے اور پولیس اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں یہ کیسے ممکن ہوا۔