چین حد سے زیادہ تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے،اوبامہ

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ چین معاشی اور ساؤتھ چائنا سی کے حوالے سے اپنی حد سے زیادہ تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ انھوں نے چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے دوران اپنے چینی ہم منصب پر واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قوانین اور روایات کو صرف اس لئے تسلیم کرتے ہیں تاکہ ایک مضبوط بین الاقوامی قانون بنے جو ہم سب کے مفاد میں ہے، میرا خیال ہے کہ بین الاقوامی قوانین چین کے بھی حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے بین الاقوامی معاشی پالیسیوں اور ساؤتھ چائنا سی کے حوالے سے بہت سی بین الاقوامی روایات اور قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، چین پر واضح کردیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔