وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے 3 چھٹیوں کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 12 سے 15 ستمبر تک چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔