ایم کیوایم پرپابندی؛دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہوگی۔

الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی لہذا پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سنیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے۔