سرگودھا:سالم انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

سرگودھا:سالم انٹر چینج پر تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا میں موٹر وے پر سالم انٹرچینج پر پشاور سے لاہور جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔