گورنر وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر اتفاق

کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے عید الاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ ملاقا ت میں صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جلد از جلد تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ صوبہ میں ترقیاتی عمل کو تیز کر کے عوام کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شامل ہے ۔