کوٹہ سسٹم ناسور ہے ، ختم کرکے میرٹ کی پاسداری کی جائے، الطاف شکور

کراچی :پاسبا ن پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم ناسور بن چکا ہے ۔ اس سے میرٹ کا قتل عام ہوا اور اس تعفن سے اٹھنے والی بو نے نفرتوں کے الاؤ ہر طرف بھڑکا دیئے ۔ کوٹہ سسٹم ختم کرکے ہر شعبہ میں میرٹ کی پاسداری اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرکے قائد اعظم اور علامہ اقبال ؒ کے وژن کو عام کیا جائے تاکہ باصلاحیت نوجوانوں میں احساس محرومی ختم ہوسکے اور کراچی شہر ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بن کر اقوام عالم کے ہم پلہ آسکے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے نتیجے میں میرٹ کو بری طرح پامال کردیا گیا ۔