حکومتی کنٹینرزکے باعث لاہوراورراولپنڈی میں 2 مریض جاں بحق

راولپنڈی: لاہور میں تحریک انصاف کی احتساب ریلی اور راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سڑکوں پر کھڑے کئے گئے کنٹینرز کے باعث دونوں شہروں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے اور وقت پر طبی سہولیات نہ ملنے سے 2 مریض ایمبولنس میں ہی دم توڑ گئے۔

حکومت نے راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مری روڈ کو کنٹینر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جب کہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بھی بند کرا دیئے گئے ہیں۔