کراچی: کانگو وائرس نے ایک اور زندگی نگل لی

کراچی:اسلام الدین کی موت کے بعد کراچی میں کانگو کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ کئی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بڑھتی اموات اور بگڑتی صورتحال نے شہریوں کو بھی شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگ منڈیوں میں بھی جانے سے گبھرا رہے ہیں جس کی وجہ سے قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری بھی نہیں ہو رہی۔ ادھر ملک کے مختلف حصوں سے قربانی کے جانور لیکر کراچی پہنچنے والے مالکان بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ صورتحال کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔