میئر کراچی وسیم اختر کو مزار قائد پر حاضری سے روک دیا گیا

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد کے نومنتخب میئر وسیم اختر کو مزار قائد پر حاضری کی اجازت نہ مل سکی جس کے باعث ڈپٹی میئر ارشد وہرا ہی بابائے قوم کے مزار پر حاضری دینے پہنچے۔

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں تقریب حلف برداری کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو درخواست دی گئی کہ نو منتخب میئر مزار قائد پر حاضری دینا چاہتے ہیں تاہم سیکریٹری داخلہ نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کو بذریعہ فون درخواست کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وسیم اختر کو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جس کے بعد وسیم اختر کو دوبارہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔