الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کوایم کیو ایم کے بانی کے خلاف باضابطہ طور پر ریفرنس بھجوادیا ہے جس میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھجوا دیا گیا ہے۔ ریفرنس کے ساتھ ان کی تقاریر میں عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی فراہم کئے گئے ہیں تاہم ریفرنس میں ان کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔