یمن :سرکاری فوج کے کیمپ پرخودکش حملہ

عدن: یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے میں 60 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فوج کے تربیتی کیمپ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے کے نتیجے میں 60 اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔