کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کل حلف اٹھائیں گے

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کل حلف اٹھائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن نے نومنتخب میئر وسیم اختر کے پروڈیکشن آرڈر جاری کردیئے۔

کراچی کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کل حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برادری وائی ایم سی میں ہوگی جب کہ میئرو ڈپٹی میئر سمیت تمام منتخب نمائندوں کو حلف برادری کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے میئر اور ڈپٹی میئر کو صبح 11 بجے اور چیرمین اور وائس چیرمین کو 12 بجے طلب کرلیا ہے۔