پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف نے بھی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، قومی دولت غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے، یہ معاملہ قومی اور عوام مفاد کا ہے،پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے۔