ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے جدید میزائل نصب کر دیئے

تہران: ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی حفاطت کے لئے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے روسی ساختہ میزائل نصب کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے وسطی ایران میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ ’’فوردو مرکز‘‘ کی حفاظت کے لئے حال ہی میں روس سے خریدے گئے دور تک مار کرنے والا ایس 300 میزائل نصب کر دیے ہیں۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے اور آج خطے میں ایران کی فضائی حدود سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔