کھیرے کھائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

ندن: کھیرا ایک ہلکی اور اور جسم کو ترو تازہ رکھنے والی غذا ہے جس کے انسانی صحت کے لیے بے حد فوائد ہیں جہاں اس میں موجود اجزا کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں جب کہ اس کے متعدد امراض اور طبی مسائل سے نجات بھی دلاتا ہے۔

کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے یہ موسم گرما میں بلند درجہ حرارت میں جسم کو مرطوب رکھنے والی بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے جو ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچا کہ رکھتا ہے۔

کھیرے کھائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں
کھیرے کھائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیںشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک ہفتہ 27 اگست 2016
شیئر
ٹویٹ
تبصرے
مزید شیئر

کھیرے میں ایسے 3 مرکبات شامل ہوتے ہیں جو کہ چھاتی ، رحم اور مثانے کے غدود کا سرطان کے اثرات کو بہت کم کرتے ہیں۔: فوٹو: فائل
لندن: کھیرا ایک ہلکی اور اور جسم کو ترو تازہ رکھنے والی غذا ہے جس کے انسانی صحت کے لیے بے حد فوائد ہیں جہاں اس میں موجود اجزا کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں جب کہ اس کے متعدد امراض اور طبی مسائل سے نجات بھی دلاتا ہے۔

انسانی جسم کو مرطوب رکھنا
کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے یہ موسم گرما میں بلند درجہ حرارت میں جسم کو مرطوب رکھنے والی بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے جو ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچا کہ رکھتا ہے۔

مختلف تھکا دینے والے کام کے بعد یا کسی بھی پریشانی کے باعث اکثر افراد سر کے درد کا شکار ہوجاتے ہیں اگر آپ کے ساتھ بھی سیا ہی کوئی مسئلہ ہے تو آپ پریشان نہ ہوں اور فوری طور پر کھیرا کھایے جس کے بعد آپ بڑی حد تک بہتری محسوس کریں گے۔

کھیرے کا شماران قدرتی علاجوں میں ہوتا ہے جو کہ گردے اور مثانے میں موجود پتھریوں کو تحلیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ کھیرا انسانی جسم کو اضافی یورک ایسڈ سے بھی نجات دینے میں مدد دیتا ہے۔

ریسرچ کے ثابت ہے کہ کھیرے میں ایسے 3 مرکبات شامل ہوتے ہیں جو کہ چھاتی ، رحم اور مثانے کے غدود کا سرطان کے اثرات کو بہت کم کرتے ہیں۔

اپنی نمی سے متعلق خصوصیات کے پیش نظر، کھیرا معدے کے السر کے علاج میں جادوئی تاثیر رکھتا ہے جب کہ پانی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اسے جوس کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو بہت صحت بخش بھی ثابت ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت