تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی: دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی فیصل واوڈا کے ہمراہ موجود تھے ۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار تھے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ ہم دونوں محفوظ رہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کے خول بھی ملے ہیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔