بھارت نے مذاکرات کی دعوت قبول کرکے انکار کردیا

اسلام آباد: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی ہے جس کی تصدیق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہم منصب نے مذاکرات کی دعوت قبول کرکے انکار کردیا لیکن ہم چاہیں گے کہ بھارت آئے اورمذاکرات کرے جس سے امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں۔