سٹیل ملوں کو بند کرنے سے بیروزگاری بڑھے گی، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:سٹیل کے شعبے سے وابستہ مقامی صنعتکاروں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماحول کو آلودہ کرنے کی بنا پر چند سٹیل ملوں کو بند کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ اس سے بے روزگاری بڑھے گی اور صنعتکاروں میں مزید خوف و ہراس پیدا ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے صنعتکار پاکستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔