تحریک انصاف کا تنخواہوں سے محروم ملازمین کی حمایت کا اعلان

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کا تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے،سینئررہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر قومی اسمبلی میں باضابطہ قرارداد جمع کروائیں گے جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزراء کو تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کریں گے ۔اسی حوالے سے رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کو واجبات ادائیگی تک وزیر اعظم اور انکی کابینہ کو تنخواہوں کی ادائیگی روکی جائے،عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ملازمین کو انکی محنت کا صلہ ملنا ضروری ہے،واجبات کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی گئی تو ملازمین کیساتھ ملکر بھرپور مزاحمت کریں گے۔