ہنگو: دہشت گردوں کے 6 سہولت کار گرفتار

راولپنڈی: ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 6 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں کومبنگ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 6 سہولت کار گرفتار کرلئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔