کراچی میں حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، ڈی جی رینجرز

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔

کراچی کی کشیدہ صورتحال پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اورلا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔

ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ آج پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کاروبار کھلا رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہری کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔