پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے دلی ٹھیس پہنچی ہے ، نواز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے اور ان بیانات سے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے اور ان بیانات سے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اور اسی میں واپس جانا ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سرزمین کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اس کی عزت و آبرو کی حفاظت ہم پر لازم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف نہ بات سن سکتے ہیں نہ پاکستان کے خلاف بولنے والے کو معاف کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔