وزیراعظم نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سیالکوٹ: وزیراعظم نواز شریف نے 89 کلو میٹر طویل لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں 89 کلو میٹر طویل لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا، لاہور سیالکوٹ موٹر وے اقتصادی سرکاری اورنجی شعبے کے اشتراک سے تعمیر کی جائے گی، موٹر وے کی تعمیر پر 43 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے لاہور بائی باس سے شروع ہو کر سیالکوٹ کے مغرب تک جائے گی، موٹروے کو کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ٹو سے ملایا جائے گا، منصوبے میں 6 انٹرچینج اور 2 سروس ایریا بنائے جائیں گے جب کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔