سعودی عرب:پاکستانی محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع

جدہ: سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں کے مطابق سعودی وزیرمحنت کا کہنا ہے کہ بن لادن گروپ اوردیگر مقامی کمپنیوں نے پاکستانی ملازمین سمیت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اور بن لادن گروپ نے رواں سال ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔