بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیوبیرٹ ملک بدر

لاہور: پاکستان نے بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدرکردیا۔

پاکستان نے عدالتی حکم پر بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پر نیویارک کے لئے روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔