پاک بحریہ کے 17 ہزارٹن وزنی وار شپ ٹینکر فلیٹ کا افتتاح

کراچی: پاکستانی انجینئرز اور ترکی کی ایس ٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کردہ وار شپ فلیٹ ٹینک کا افتتاح کردیا گیا۔

ترکی کے تعاون سے تیار کردہ 17 ہزار ٹن وزنی جنگی بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی اور ترک انجیئنرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں ملک دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔