عالمی برادری کشمیر کی صورتحال میں بہتری کیلیے کردارادا کرے،وزیراعظم

سلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کیلیے کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نوازشریف سے ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے سانحہ کوئٹہ پر اپنے وزیراعظم اور عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔