کراچی: رینجرز کا چھاپہ، متحدہ عسکری ونگ کے دو کارندے گرفتار

کراچی:رینجرز نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر کاشف ٹنڈا اور جنید اقبال عرف بوٹا کا تعلق ایم کیو ایم عسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان نے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی ورارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے 17 مارچ دوہزار دس کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈوکیٹ سہیل انجم انصاری کو قتل کیا جبکہ یکم نومبر 2011 کو طارق روڈ ڈالمین پر ایڈوکیٹ وحید احمد قریشی کو قتل کیا۔ ملزموں نے 12 مئی 2007 میں ہونے والی قتل غارت گری میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزموں نے اپریل 2008 کو سٹی کورٹ واقعہ اور سنی تحریک کے 6 کارکنان کا قتل بھی اعتراف کیا ہے۔