پی آئی اے کے طیاروں میں ہیروئن رکھنے والا ادارے کا ملازم گرفتار

لاہور: اے این ایف نے پی آئی اے کے طیاروں میں ہیروئن رکھنے والے قومی ایئر لائن کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف نے طیاروں میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پی آئی اے کے ملازم اقبال گھرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں میں اقبال گھرکی کی مدد سے ہیروئن چھپائی جاتی تھی۔