مودی کی بلوچستان کے لئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

راچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی وزیراعظم کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان اورگلگت بلتستان سے متعلق بیان پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اورپاکستانی قوم کو اکسانے کے مترادف ہے، مودی کے پاکستان میں یارہوسکتے ہیں لیکن پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کے لئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔