سرگودھا : پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سرگودھا: پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے نے سرگودھا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بغیر پائلٹ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث اسے سرگودھا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، طیارے کے قریب عام لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کردیا گیا ۔