پی ایس ای 100 انڈیکس،کاروبار 40 ہزار سے اوپر نہ جا سکا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس، پروفٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا اختتام 40 ہزار سے اوپر نہ کرسکا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس نے پہلی مرتبہ چالیس ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام 46 پوئنٹس اضافے سے 39907 پر ہوا۔مجموعی طور پر تین سو چوڑانے کمپنیوں کے 27 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ طے پائے گئے سودوں کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔