پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: افغانستان میں کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

افغانستان میں کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ افغان قبائلی عمائدین کے ساتھ راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، عملے کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے گھروں پر روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔