ملکی صرافہ ماکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا

کراچی:عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ ماکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔ہفتہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1336ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزار950روپے سے کم ہوکر52ہزار900روپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت45ہزار342روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا52ہزار900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت45ہزار342روپے برقراررہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پررہی۔