مقبوضہ کشمیرمیں حق خود ارادیت کیلئے ریفرنڈم مارچ

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی عوام اپنے حق خود ارادیت کے لئے آج وادی میں ریفرنڈم مارچ کررہے ہیں جب کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 35 ویں روزبھی کرفیونافذ ہونے کے باوجود عوام کی جانب سے ریاست بھرمیں حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ کررہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے آج بھی کلگام کے علاقے میں بھارت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج کی فائرنگ سے 2 اگست کو زخمی ہونے والا سہیل وانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔