امریکی ریاست ورجینیا میں مسافر طیارہ تباہ، 10 افراد ہلاک

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ایئرپورٹ شانن پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر درختوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ گئی جس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ اور 10 افراد ہلاک ہو گئے۔