ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں وہ جھوٹ بول کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور چوہدری نثار الزام تراشیاں کررہے ہیں، میں ان کی جگہ وزیرداخلہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا لیکن چوہدری نثار میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کریں اور استعفیٰ دیں۔