مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مساجد کو تالے لگادیئے

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے وادی میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مساجد کو تالے لگادیئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ جنت نظیر وادی فوجی چھاؤنی میں بدل کر رہ گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے خوف سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت تمام مساجد کوتالے لگا دیئے ہیں جب کہ حریت قیادت کو یا تو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔