تھائی لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 11 دھماکوں میں 4 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے 5 صوبوں میں یکے بعدیگرے 11 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور غیرملکی سیاحوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے 5 جنوبی صوبوں میں سیاحتی مقامات پر 11 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہواہن میں رات کے وقت 2 دھماکے ہوئے جب کہ دھماکا خیز مواد گملوں میں رکھا گیا جنہیں ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں اٹلی، جرمنی، برطانیہ اور آسٹریلیا کے شہری شامل ہیں۔