سندھ بھرمیں ہائی الرٹ جاری،عوامی مقامات پرسیکیورٹی سخت

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سانحہ کوئٹہ کے بعد ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر صوبے بھرمیں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات کوئٹہ سانحے کے بعد سندھ میں کسی بھی ممکنہ ناخوش گوار واقعے کے پیش نظر جاری کئے ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک ناخوشگوار واقعے کےبعد دوسرا واقعہ بھی رونما ہوچکا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعےکے بعد حادثے کی جگہ جمع ہونے سے گریز کریں۔

اے ڈی خواجہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، ایئر پورٹ، ریلوےاسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی برادری کےمذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔