کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی صفائی کا کام شروع

کراچی: بقرعید کے لئے لگائی جانے والی ایشا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی بارشوں کے بعد صفائی شروع کردی گئی ہے۔

کراچی سپر ہائی وے پر لگائی جانے والی ایشا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا تھا تاہم انتظامیہ نے بقرعید سے پہلے ہی منڈی کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے تاکہ بیوپاری اور خریداروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مویشی منڈی میں گزشتہ سال کی طرح بچوں کی تفریح کے لئے جھولوں کا انتظام نہیں کیا جاسکا تاہم اندرون سندھ شکار پور سے آیا بشیر احمد نامی گلوکار اپنی آواز کے ذریعے توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔ بشیر احمد گلوکاری کےمخصوص اندازمیں روایتی حلوہ بیچ کرعوام کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ شاعربھی ہے۔ منڈی میں موجود بیوپاری اورعوام بھی بشیراحمد کی آواز کے متعرف ہیں۔