پراکٹر اینڈ گیمبل کے خالص منافع میں 274 فیصد اضافہ

نیویارک: صارفین کیلئے روز مرہ استعمال کی اشیاء4 بنانے والی امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے کہا ہے کہ مالیاتی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 274 فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے باعث اس کی آمدنی 2 ارب ڈالر رہی جو 2015ء کی اسی سہ ماہی میں 274فیصد زیادہ ہے سہ ماہی کے دورا ن کمپنی کی کل آمدن 16.1ارب ڈالر رہی جو پچھلے سال کی نسبت تین فیصد زائد ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پورے پورے کاروباری سال کے دوران اس کا خالص منافع 10.5ارب ڈالر رہا ۔