وزیراعلیٰ سندھ کی صوبے بھر میں آزادی کی تقریبات کاآغازکرنیکی ہدایت

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں (آج) جمعہ سے آزادی کی تقریبات کاآغازکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے14اگست کی رات سی ویوپرملی نغموں کے میوزیکل شو کے انعقاد کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت14 اگست کی تقریبات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں (آج) جمعہ سے آزادی کی تقریبات کاآغازکرنیکی ہدایت کر دی اور کہا کہ 14اگست اسکول، یتیم خانوں میں بچوں،اولڈہاؤسزمیں بزرگوں کیساتھ مناؤں گا،14اگست کی رات سی ویوپرملی نغموں کامیوزیکل شوکیاجائے، میں خود میوزیکل شومیں شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کی صبح پوری صوبائی کابینہ مرازقائدپرحاضری دیگی۔