وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔