معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

کراچی: معروف کار ساز کمپنی نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ یہ اضافہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب پاکستانی مارکیٹ میں استعمال شدہ جاپانی گاڑیاں کافی تعداد میں آچکی ہیں۔سب سے زیادہ ویگن آر کی قیمتوں میں کیا گیا ہے۔یہ گاڑی کافی عرصے سے مارکیٹ میں سب سے زیادہ پسند کی جارہی ہے۔سوزوکی نے اپنی گاڑی ویگن آر VxR کی قیمت میں ایک لاکھ تین ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ مہران کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ سوفٹ کی قیمت 30 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے۔ کلٹس کی قیمت میں 80 ہزار روپے اور بولان، وین کارگو اور راوی پک اپ کی قیمتیں25 ہزار روپے بڑھائی گئی ہیں۔پہلی اور موجودہ قیمتوں کاجائزہ نیچے دئیے گئے چارٹ میں دیا گیا ہے۔