راجناتھ سنگھ کے خطاب کو پاکستانی میڈیا میں کوریج کی اجازت نہیں دی ،بھارتی میڈیا

نئی دہلی:بھارتی میڈیا اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے حوالے سے پاکستان کے خلاف دن بھر زہریلا پروپیگنڈا کرتا رہا ،بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ کانفرنس سے راجناتھ سنگھ کے خطاب کو پاکستانی میڈیا میں دکھانے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں پاکستانی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی تقریر کو کسی ٹی وی چینل پر دکھایا گیا۔دوسری جانب پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سارک وزراء داخلہ کانفرنس سے خطاب میں دہشتگردی اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ٹھوس موقف پیش کرنے پربھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈاشروع کردیا اور پرانے الزامات دہراتا رہا۔