بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ

نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا تربیتی ہاک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا اہم دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ائیرفورس کا ہاک طیارہ کالائے کنڈا کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ مغربی بنگال میں گرکرتباہ ہوا جوتربیتی پرواز پر تھااور علاقے میں موجود انڈین ایئرفورس کے بیس سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد گرگیا۔حکام نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ، اسی علاقے میں یہ رواں سال کادوسراحادثہ ہے ۔